حدیث نمبر: 2654
«ألا شققت عن قلبه حتى تعلم من أجل ذلك قالها أم لا؟ من لك بلا إلا الله يوم القيامة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا کہ تجھے معلوم ہو جاتا کہ اس نے یہ بات اس نیت سے کہی تھی یا نہیں؟ قیامت کے دن «لا إله إلا الله» (کے مطالبہ) کے معاملے میں تیرا کیا بنے گا؟“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2654
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د هـ] عن أسامة.