صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2646
«ألا تبايعوني على أن تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وأن تقيموا الصلوات الخمس وتؤتوا الزكاة وتسمعوا وتطيعوا ولا تسألوا الناس شيئا؟»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم مجھ سے اس بات پر بیعت نہیں کرو گے کہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو گے، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، پانچوں نمازیں قائم کرو گے، زکوٰۃ ادا کرو گے، (امراء کی بات) سنو گے اور اطاعت کرو گے، اور لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرو گے؟“