صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2638
«ألا إن قتل الخطأ شبه العمد بالسوط والعصا فيه مائة من الإبل مغلظة منها أربعون خلفة في بطونها أولادها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سن لو! یقیناً کوڑے اور لاٹھی وغیرہ سے ہونے والے قتلِ خطائے شبہِ عمد کی دیت سو اونٹ ہے جو سخت کر کے لی جائے گی، ان میں سے چالیس ایسی حاملہ اونٹنیاں ہوں گی جن کے پیٹوں میں ان کے بچے ہوں۔“