صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2629
«ألا أنبئكم بخير أعمالكم وأزكاها عند مليككم وأرفعها في درجاتكم وخير لكم من إنفاق الذهب والورق وخير لكم من أن تلقوا عدوكم فتضربوا أعناقهم ويضربوا أعناقكم؟ ذكر الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں تمہارے اعمال میں سے سب سے بہتر عمل نہ بتاؤں، جو تمہارے بادشاہ (اللہ) کے نزدیک سب سے زیادہ پاکیزہ ہو، تمہارے درجات کو سب سے زیادہ بلند کرنے والا ہو، تمہارے لیے سونا اور چاندی خرچ کرنے سے بھی بہتر ہو، اور تمہارے لیے اس بات سے بھی زیادہ افضل ہو کہ تم اپنے دشمن سے ٹکراؤ تو تم ان کی گردنیں اڑاؤ اور وہ تمہاری گردنیں اڑائیں؟ وہ عمل اللہ کا ذکر ہے۔“