صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2626
"ألا أعلمكم شيئا تدركون به من سبقكم وتسبقون به من بعدكم ولا يكون أحد أفضل منكم إلا من صنع مثل ما صنعتم؟ تسبحون وتكبرون وتحمدون في دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين مرة"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ سکھاؤں جس کے ذریعے تم ان لوگوں کو پا لو گے جو تم سے آگے بڑھ چکے ہیں اور ان لوگوں پر سبقت لے جاؤ گے جو تمہارے بعد آئیں گے، اور کوئی شخص تم سے افضل نہیں ہو سکے گا سوائے اس کے جو تمہارے جیسا عمل کرے؟ تم ہر نماز کے بعد تینتیس تینتیس مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «اللَّهُ أَكْبَرُ» اور «الْحَمْدُ لِلَّهِ» پڑھا کرو۔“