صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2618
«ألا أدلكم على ما يمحو الله به الخطايا ويرفع به الدرجات؟ إسباغ الوضوء على المكاره وكثرة الخطا إلى المساجد وانتظار الصلاة بعد الصلاة فذلكم الرباط فذلكم الرباط فذلكم الرباط»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں وہ اعمال نہ بتاؤں جن سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور درجات بلند فرماتا ہے؟ تکلیف اور ناپسندیدگی کے وقت بھی مکمل وضو کرنا، مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھا کر جانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ پس یہی رباط (یعنی اصل محاذ پر پہرہ دینا) ہے، یہی رباط ہے، یہی رباط ہے۔“