صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2598
«ألا أخبركم بأهل الجنة؟ كل ضعيف متضعف لو أقسم على الله لأبره ألا أخبركم بأهل النار؟ كل عتل جواظ جعظري مستكبر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر وہ کمزور (عاجز) شخص جسے لوگ کمزور سمجھتے ہیں، لیکن اگر وہ اللہ کے نام پر قسم کھا لے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور پورا کر دے۔ کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر تند خو، پیٹو، درشت مزاج اور تکبر کرنے والا۔“