حدیث نمبر: 2589
«ألا أحدثكم بأشقى الناس رجلين؟ أحيمر ثمود الذي عقر الناقة والذي يضربك يا علي على هذه حتى يبل منها هذه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں لوگوں میں سے دو سب سے زیادہ بدبخت آدمیوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ایک قوم ثمود کا سرخ رنگت والا شخص جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دی تھیں، اور دوسرا وہ شخص جو اے علی! تمہارے اس (سر) پر ضرب لگائے گا یہاں تک کہ اس (خون) سے یہ (داڑھی) تر ہو جائے گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2589
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب ك] عن عمار بن ياسر. الصحيحة ١٧٤٣: حم، ن، في [الخصائص] ، الطحاوي.