حدیث نمبر: 258
«إذا ابتلى الله العبد المسلم ببلاء في جسده قال الله عز وجل: أكتب له صالح عمله فإن شفاه غسله وطهره وإن قبضه غفر له ورحمه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ کسی مسلمان بندے کو اس کے جسم میں کسی بیماری میں مبتلا فرماتا ہے تو اللہ عزوجل (فرشتوں سے) فرماتا ہے: اس کے لیے اس کے وہ نیک اعمال لکھتے رہو (جو وہ تندرستی میں کیا کرتا تھا)، پھر اگر اللہ اسے شفا دے دے تو اسے گناہوں سے دھو کر پاک کر دیتا ہے، اور اگر اسے وفات دے دے تو اس کی مغفرت فرما دیتا ہے اور اس پر رحم فرماتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 258
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم] عن أنس. الإرواء ٥٦٠.