صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2558
«أوما علمت ما أصاب صاحب بني إسرائيل؟ كانوا إذا أصابهم شيء من البول قرضوه بالمقاريض فنهاهم صاحبهم فعذب في قبره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم نہیں جانتے کہ بنی اسرائیل کے ایک شخص کو کیا مصیبت پہنچی؟ وہ ایسے لوگ تھے کہ جب ان پر پیشاب کے چھینٹے پڑ جاتے تو وہ اس حصے کو قینچیوں سے کاٹ ڈالتے تھے۔ پس ان کے ایک ساتھی نے انہیں اس عمل سے منع کیا، تو اسے (پیشاب سے نہ بچنے کی وجہ سے) اس کی قبر میں عذاب دیا گیا۔“