صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2554
«أوكلما نفرنا في سبيل الله تخلف أحدهم له نبيب كنبيب التيس منح إحداهن الكثبة من اللبن؟! والله لا أقدر على أحدهم إلا نكلت به»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا ایسا ہی ہے کہ جب بھی ہم اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلتے ہیں تو ان (منافقین) میں سے کوئی نہ کوئی شخص پیچھے رہ جاتا ہے، اور بکرے کی طرح آوازیں نکالتا ہے (شہوت پرستی کرتا ہے) اور ان (عورتوں) میں سے کسی کو تھوڑا سا دودھ دے کر بہکاتا ہے؟! اللہ کی قسم! اگر میں ان میں سے کسی کو پا لوں تو اسے ضرور عبرت ناک سزا دوں گا۔“