صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 255
«إذا آتاك الله مالا فلير عليك فإن الله يحب أن يرى أثره على عبده حسنا ولا يحب البؤس ولا التباؤس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ تمہیں مال عطا فرمائے تو اس کا اثر تم پر نظر آنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو یہ بات پسند ہے کہ اس کے بندے پر اس کی دی ہوئی نعمت کا اچھا اثر دکھائی دے، اور وہ خستہ حالی اور جان بوجھ کر خود کو خستہ حال ظاہر کرنے کو ناپسند فرماتا ہے۔“