صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2544
«أوصيك بتقوى الله تعالى في سر أمرك وعلانيته وإذا أسأت فأحسن ولا تسألن أحدا شيئا ولا تقبض أمانة ولا تقض بين اثنين»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں تمہیں اپنے پوشیدہ اور ظاہر ہر کام میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں، اور جب تم سے کوئی برائی سرزد ہو جائے تو (فوراً) نیکی کر لیا کرو، اور تم کسی سے کوئی چیز ہرگز نہ مانگنا، نہ کسی کی امانت اپنے پاس رکھنا، اور نہ ہی دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کرنا۔“