صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2527
«أهل الجنة من ملأ الله تعالى أذنيه من ثناء الناس خيرا وهو يسمع وأهل النار من ملأ الله تعالى أذنيه من ثناء الناس شرا وهو يسمع»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنتی وہ شخص ہے جس کے کانوں کو اللہ تعالیٰ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی اس کی نیک نامی اور تعریف سے بھر دے اور وہ اسے سن رہا ہو، اور جہنمی وہ شخص ہے جس کے کانوں کو اللہ تعالیٰ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی برائی سے بھر دے اور وہ اسے سن رہا ہو۔“