صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 25
«أبايعك على أن تعبد الله لا تشرك به شيئا وتقيم الصلاة المكتوبة وتؤتي الزكاة وتنصح لكل مسلم وتبرأ من الشرك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ کی عبادت کرو گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، فرض نماز قائم کرو گے، زکوٰۃ ادا کرو گے، ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرو گے اور شرک سے مکمل بیزاری اختیار کرو گے۔“