حدیث نمبر: 2458
«إني تارك فيكم ما إن تمسكتم به لن تضلوا بعدي أحدهما أعظم من الآخر كتاب الله حبل ممدود من السماء إلى الأرض وعترتي أهل بيتي ولن يتفرقا حتى يردا علي الحوض فانظروا كيف تخلفوني فيهما»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میں تمہارے درمیان ایسی چیز چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ اگر تم اسے مضبوطی سے تھامے رکھو گے تو میرے بعد ہرگز گمراہ نہیں ہو گے، ان میں سے ایک چیز دوسری سے بڑی اور عظمت والی ہے: ایک اللہ کی کتاب جو آسمان سے زمین تک تنی ہوئی رسی ہے، اور دوسری میری عترت یعنی میرے اہلِ بیت۔ اور یہ دونوں ہرگز ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوضِ کوثر پر میرے پاس آ جائیں گے۔ پس تم غور کرنا کہ میرے بعد تم ان دونوں کے حقوق ادا کرنے میں میری کیسی جانشینی کرتے ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2458
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن زيد بن أرقم. الروض النضير ٩٧٧، المشكاة ٦١٤٤.