صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2456
«إني بين أيديكم فرط لكم وأنا شهيد عليكم وإن موعدكم الحوض وإني والله لأنظر إلى حوضي الآن وإني قد أعطيت مفاتيح خزائن الأرض وإني والله ما أخاف عليكم أن تشركوا بعدي ولكني أخاف عليكم الدنيا أن تنافسوا فيها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میں تمہارا پیش رو (حوضِ کوثر پر تمہارا استقبال کرنے والا) ہوں اور میں تم پر گواہ ہوں۔ یقیناً تمہارے مجھ سے ملنے کی جگہ حوض ہے، اور اللہ کی قسم! میں اس وقت یہیں سے اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں۔ اور بے شک مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں۔ اور اللہ کی قسم! مجھے تمہارے متعلق اس بات کا کوئی ڈر نہیں ہے کہ تم میرے بعد شرک کرنے لگو گے، البتہ مجھے تمہارے متعلق دنیا کا خوف ضرور ہے کہ تم اس (کی محبت اور لالچ) میں پڑ کر ایک دوسرے سے مقابلہ اور رشک کرنے لگو گے۔“