حدیث نمبر: 2451
«إني أريت ليلة القدر ثم أنسيتها فالتمسوها في العشر الأواخر في الوتر وإني رأيت أني أسجد في ماء وطين من صبيحته ا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے شبِ قدر دکھائی گئی تھی، پھر مجھے بھلا دی گئی۔ لہٰذا تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ اور یقیناً میں نے (خواب میں) یہ دیکھا ہے کہ میں اس (شبِ قدر) کی صبح کو پانی اور کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2451
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك حم ق ن هـ] عن أبي سعيد. مختصر البخاري الصفحة ٤٧١ نحوه، مختصر مسلم ٦٣٢.