صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2449
«إني أرى ما لا ترون وأسمع ما لا تسمعون أطت السماء وحق لها أن تئط ما فيها موضع أربع أصابع إلا وملك واضع جبهته لله تعالى ساجدا والله لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا وما تلذذتم بالنساء على الفرش ولخرجتم إلى الصعدات تجأرون إلى الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ میں وہ کچھ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ کچھ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے۔ آسمان (فرشتوں کے بوجھ سے) چرچرا رہا ہے اور اس کا حق بنتا ہے کہ وہ چرچرائے، کیونکہ اس میں چار انگلیوں کے برابر بھی کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں کوئی نہ کوئی فرشتہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدے میں اپنی پیشانی نہ رکھے ہوئے ہو۔ اللہ کی قسم! اگر تم وہ حقیقت جان لو جو میں جانتا ہوں تو یقیناً تم ہنستے کم اور روتے زیادہ، اور بستروں پر عورتوں سے لطف اندوز نہ ہوتے، اور تم (گھر بار چھوڑ کر) میدانوں اور راستوں کی طرف نکل پڑتے اور اللہ کے حضور گڑگڑاتے اور فریادیں کرتے۔“