حدیث نمبر: 244
«ادع إلى ربك الذي إن مسك ضر فدعوته كشف عنك, والذي إن أضللت بأرض قفر فدعوته رد عليك, والذي إن أصابتك سنة فدعوته أنبت لك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنے اس رب کو پکارو کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچے اور تم اسے پکارو تو وہ اسے تم سے دور کر دے گا، اور اگر تم کسی ویران اور بنجر زمین میں راستہ بھٹک جاؤ اور اسے پکارو تو وہ تمہیں تمہاری منزل کی طرف لوٹا دے گا، اور اگر تم پر قحط سالی آ جائے اور تم اسے پکارو تو وہ تمہارے لیے غلہ اور سبزہ اگا دے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 244
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د هق] عن أبي جري. المشكاة ٩١٨.