حدیث نمبر: 2427
"إنه يخرج من ضئضئ هذا قوم يتلون كتاب الله
رطبا لا يجاوز حناجرهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية لئن أدركتهم لأقتلنهم قتل ثمود"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اس شخص کی نسل سے ایسی قوم نکلے گی جو اللہ کی کتاب کی بہت روانی سے تلاوت کرے گی لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی۔ وہ دین سے اس طرح تیزی سے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے۔ اگر میں نے ان (لوگوں) کو پا لیا تو میں انہیں قومِ ثمود کے قتل کیے جانے کی طرح ضرور قتل کروں گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2427
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن أبي سعيد.