صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2413
«إنه ليس من الناس أحد أمن علي في نفسه وماله من أبي بكر ابن أبي قحافة ولو كنت متخذا من الناس خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا ولكن خلة الإسلام أفضل، سدوا عني كل خوخة في هذا المسجد غير خوخة أبي بكر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ لوگوں میں سے اپنی جان اور مال کے ذریعے مجھ پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے ابوبکر بن ابی قحافہ ہیں۔ اور اگر میں لوگوں میں سے کسی کو اپنا خلیل (گہرا دوست) بناتا تو ابوبکر کو بناتا، لیکن اسلام کا تعلق (اسلامی اخوت) سب سے افضل ہے۔ اس مسجد میں کھلنے والی تمام کھڑکیاں بند کر دو، سوائے ابوبکر کی کھڑکی کے۔“