صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2410
«إنه ليس في النوم تفريط إنما التفريط في اليقظة فإذا نسي أحدكم صلاة أو نام عنها فليصلها إذا ذكرها لوقتها من الغد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”نیند کی حالت میں (نماز چھوٹ جانے پر) کوئی کوتاہی (یا گناہ) نہیں ہے، کوتاہی تو جاگتے ہوئے (غفلت برتنے میں) ہوتی ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا سوتا رہ جائے، تو اسے چاہیے کہ جب یاد آئے اسے پڑھ لے، اور اگلے دن بھی اس نماز کو اس کے مقررہ وقت پر پڑھے۔“