حدیث نمبر: 2406
«إنه لو حدث في الصلاة شيء لنبأتكم به ولكن إنما أنا بشر مثلكم أنسى كما تنسون فإذا نسيت فذكروني وإذا شك أحدكم في صلاته فليتحر الصواب فليتم عليه ثم ليسجد سجدتين»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر نماز کے حکم میں کوئی نئی بات (یا تبدیلی) پیدا ہوئی ہوتی تو میں تمہیں ضرور بتا دیتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں بھی تمہاری طرح کا ایک انسان ہوں، جس طرح تم بھول جاتے ہو، میں بھی بھول جاتا ہوں۔ پس جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو، اور جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو جائے تو وہ درست بات کی جستجو کرے اور اسی (درست گمان) پر اپنی نماز پوری کرے، پھر دو سجدے (سجدہ سہو) کر لے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2406
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق د ن هـ] عن ابن مسعود. الإرواء ٤٠٢.