صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2391
«إنه خلق كل إنسان من بني آدم على ستين وثلاثمائة مفصل فمن كبر الله وحمد الله وهلل الله وسبح الله واستغفر الله وعزل حجرا عن طريق الناس أو شوكة أو عظما عن طريق الناس وأمر بمعروف أو نهى عن منكر عدد تلك الستين والثلاثمائة السلامى فإنه يمسي يومئذ وقد زحزح نفسه عن النار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یقیناً بنی آدم میں سے ہر انسان کو تین سو ساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے۔ پس جس شخص نے اللہ کی بڑائی بیان کی، اللہ کی حمد بیان کی، اللہ کی وحدانیت بیان کی، اللہ کی پاکی بیان کی، اللہ سے بخشش مانگی، اور لوگوں کے راستے سے کوئی پتھر، کانٹا یا ہڈی ہٹا دی، اور نیکی کا حکم دیا یا برائی سے روکا، اور یہ سب اعمال ان تین سو ساٹھ جوڑوں کی گنتی کے برابر کر لیے، تو بے شک وہ اس دن اس حال میں شام کرے گا کہ اس نے اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے دور کر لیا ہوگا۔“