صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 238
«إخوانكم خولكم جعلهم الله قنية تحت أيديكم فمن كان أخوه تحت يده فليطعمه من طعامه وليلبسه من لباسه ولا يكلفه ما يغلبه فإن كلفه ما يغلبه فليعنه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہارے خادم تمہارے بھائی ہیں، اللہ تعالیٰ نے انہیں تمہاری ملکیت بنا کر تمہارے ماتحت کر دیا ہے، پس جس کا بھائی اس کے ماتحت ہو تو اسے چاہیے کہ جو وہ خود کھاتا ہے وہی اسے کھلائے، اور جو وہ خود پہنتا ہے وہی اسے پہنائے، اور ان پر ان کی طاقت سے زیادہ کام کا بوجھ نہ ڈالے، اور اگر ان پر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالے تو (اس کام میں) ان کی مدد کرے۔“