حدیث نمبر: 2362
«إنما ذلك جبريل ما رأيته في الصورة التي خلق فيها غير هاتين المرتين رأيته منهبطا من السماء سادا عظم خلقه ما بين السماء والأرض»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یقیناً وہ تو جبریل (علیہ السلام) تھے، میں نے انہیں ان کی اس (اصلی) صورت میں جس پر وہ پیدا کیے گئے ہیں ان دو مرتبہ کے سوا کبھی نہیں دیکھا، میں نے انہیں آسمان سے اترتے ہوئے اس حالت میں دیکھا کہ ان کی عظیم جسامت نے آسمان اور زمین کے درمیانی خلا کو بھر دیا تھا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2362
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن عائشة. حم ٦/٢٣٦، ٢٤١، م ١/١١٠.