حدیث نمبر: 227
«أخر عني يا عمر, إني خيرت فاخترت, قد قيل لي: {اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ} , لو أعلم أني لو زدت على السبعين غفر له لزدت»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے عمر! مجھ سے پیچھے ہٹ جاؤ، مجھے اختیار دیا گیا تھا تو میں نے اسے چن لیا، مجھے کہا گیا ہے: ﴿اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ﴾ ”آپ ان کے لیے استغفار کریں یا ان کے لیے استغفار نہ کریں، اگر آپ ان کے لیے ستر بار بھی استغفار کریں گے تو بھی اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا۔“ [سورة التوبة: 80] اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ میرے ستر بار سے زیادہ استغفار کرنے پر اسے بخش دیا جائے گا تو میں اس سے بھی زیادہ استغفار کروں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 227
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت ن] عن عمر. الصحيحة ١١٣١: حم, خ.