صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2260
«إن هذه الآيات التي يرسل الله لا تكون لموت أحد ولا لحياته ولكن الله يرسلها يخوف بها عباده فإذا رأيتم منها شيئا فافزعوا إلى ذكر الله ودعائه واستغفاره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ نشانیاں جو اللہ بھیجتا ہیں، کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے نہیں ہوتیں، بلکہ اللہ انہیں اپنے بندوں کو ڈرانے کے لیے بھیجتا ہے، لہٰذا جب تم ان میں سے کوئی چیز دیکھو تو گھبرا کر اللہ کے ذکر، اس کی دعا اور اس کے استغفار کی طرف پناہ لو۔“