حدیث نمبر: 2214
«إن من أكبر الكبائر أن يلعن الرجل والديه: يلعن أبا الرجل فيلعن أباه ويلعن أمه فيلعن أمه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ سب سے بڑے گناہوں میں سے یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین پر لعنت کرے۔ (صحابہ کے پوچھنے پر آپ ﷺ نے فرمایا: وہ اس طرح کہ) وہ کسی دوسرے آدمی کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ پلٹ کر اس کے باپ کو گالی دیتا ہے، اور وہ اس کی ماں کو گالی دیتا ہے تو وہ پلٹ کر اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2214
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د] عن ابن عمرو. الترغيب ٣/٢٢١.