صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2212
«إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة فيه خلق آدم وفيه قبض وفيه النفخة وفيه الصعقة فأكثروا علي من الصلاة فيه فإن صلاتكم معروضة علي إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔ اسی میں آدم (علیہ السلام) پیدا کیے گئے، اسی میں ان کی روح قبض کی گئی، اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن سب پر بے ہوشی طاری ہوگی۔ لہٰذا اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کے جسموں کو کھانا حرام کر دیا ہے۔“