صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2210
«إن من أعظم الفرى أن يدعى الرجل إلى غير أبيه أو يرى عينيه ما لم تريا ويقول على رسول الله صلى الله عليه وسلم ما لم يقل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ سب سے بڑے جھوٹ یہ ہیں کہ کوئی شخص اپنے حقیقی باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنا نسب منسوب کرے، یا اپنی آنکھوں کو وہ کچھ دکھائے جو انہوں نے نہیں دیکھا (یعنی جھوٹا خواب بیان کرے)، اور رسول اللہ ﷺ کی طرف کوئی ایسی بات منسوب کرے جو آپ ﷺ نے نہ کہی ہو۔“