صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2201
«إن من أحبكم إلي وأقربكم مني مجلسا يوم القيامة أحاسنكم أخلاقا وإن أبغضكم إلي وأبعدكم مني يوم القيامة الثرثارون والمتشدقون والمتفيهقون قالوا: يا رسول الله ما المتفيهقون؟ قال: المتكبرون»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن میری مجلس کے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں گے۔ اور بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو بہت زیادہ باتیں بنانے والے، تکلف سے بولنے والے اور «المُتَفَيْهِقُونَ» ہوں گے۔ صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! «المُتَفَيْهِقُونَ» کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تکبر کرنے والے۔“