صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2195
«إن مطعم ابن آدم قد ضرب مثلا للدنيا وإن قزحه وملحه فانظر إلى ما يصير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ ابن آدم کی خوراک کو دنیا کے لیے ایک مثال بنایا گیا ہے، چاہے وہ اس میں کتنا ہی مصالحہ اور نمک ملا لے (اسے کتنا ہی لذیذ بنا لے)، پھر ذرا دیکھو کہ انجام کار وہ کس چیز (یعنی غلاظت) میں تبدیل ہو جاتی ہے۔“