صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2182
«إن للمؤمن في الجنة لخيمة من لؤلؤة واحدة مجوفة طولها ستون ميلا للمؤمن فيها أهلون يطوف عليهم المؤمن فلا يرى بعضهم بعضا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ مومن کے لیے جنت میں ایک ہی کھوکھلے موتی کا خیمہ ہوگا جس کی لمبائی ساٹھ میل ہوگی۔ اس میں مومن کی بیویاں ہوں گی، مومن ان سب کے پاس باری باری جائے گا لیکن وہ (وسعت کی وجہ سے) ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکیں گی۔“