صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2176
"إن لله تعالى ملكا أعطاه سمع العباد فليس من أحد يصلي علي إلا أبلغنيها وإني سألت ربي أن لا يصلي علي عبد صلاة إلا صلى عليه عشر أمثالها"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جسے اس نے بندوں کی آوازیں سننے کی صلاحیت عطا فرمائی ہے، پس کوئی بھی شخص مجھ پر درود نہیں بھیجتا مگر وہ مجھے پہنچا دیتا ہے۔ اور میں نے اپنے رب سے یہ دعا کی ہے کہ جو بندہ بھی مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے، تو اللہ تعالیٰ اس پر اس کے بدلے میں دس رحمتیں نازل فرمائے۔“