صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2138
«إن قدر حوضي كما بين أيلة وصنعاء من اليمن وإن فيه من الأباريق كعدد نجوم السماء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میرے حوض کی لمبائی اتنی ہے جتنا شام کے شہر اَیلہ اور یمن کے شہر صنعاء کے درمیان کا فاصلہ ہے، اور بے شک اس میں آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر برتن (پیالے) ہوں گے۔“