صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2131
"إن في أمتي اثني عشر منافقا لا يدخلون الجنة ولا
يجدون ريحها حتى يلج الجمل في سم الخياط ثمانية منهم تكفيكهم الدبيلة: سراج من النار يظهر في أكتافهم حتى ينجم من صدورهم"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میری امت میں بارہ منافق ایسے ہیں جو نہ جنت میں داخل ہوں گے اور نہ ہی اس کی خوشبو پائیں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے سے گزر جائے۔ ان میں سے آٹھ کے لیے «الدُّبَيْلَةُ» نامی پھوڑا کافی ہو جائے گا، یہ آگ کا ایک چراغ (یعنی شعلہ) ہوگا جو ان کے کندھوں کے درمیان ظاہر ہوگا یہاں تک کہ ان کے سینوں سے پھوٹ نکلے گا۔“