صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2124
«إن في الجنة لسوقا يأتونها كل جمعة فيها كثبان المسك فتهب ريح الشمال فتحثوا في وجوههم وثيابهم فيزدادون حسنا وجمالا فيرجعون إلى أهليهم وقد ازدادوا حسنا وجمالا فيقول لهم أهلوهم: والله لقد ازددتم بعدنا حسنا وجمالا فيقولون: وأنتم والله لقد ازددتم بعدنا حسنا وجمالا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت میں ایک بازار ہے جہاں جنتی ہر جمعہ کے دن آیا کریں گے۔ اس میں کستوری کے ٹیلے ہوں گے۔ پھر شمالی ہوا چلے گی جو ان کے چہروں اور کپڑوں پر کستوری بکھیر دے گی، جس سے ان کے حسن و جمال میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ پھر وہ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹیں گے تو ان کے حسن و جمال میں بھی اضافہ ہو چکا ہوگا۔ ان کے گھر والے ان سے کہیں گے: اللہ کی قسم! ہمارے بعد تمہارے حسن و جمال میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اور وہ بھی کہیں گے: اللہ کی قسم! ہمارے بعد تمہارے حسن و جمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔“