صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2107
«إن عثمان رجل حيي وإني خشيت إن أذنت له وأنا على تلك الحال أن لا يبلغ إلي في حاجته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک عثمان ایک باحیا آدمی ہیں، اور مجھے ڈر تھا کہ اگر میں نے انہیں اسی (بے تکلفی کی) حالت میں اندر آنے کی اجازت دے دی تو وہ مجھ سے اپنی ضرورت (پوری طرح) بیان نہیں کر سکیں گے۔“