صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2054
«إن جبريل كان يعارضني القرآن كل سنة مرة وإنه عارضني العام مرتين ولا أراه إلا حضر أجلي وإنك أول أهل بيتي لحاقا بي فاتقي الله واصبري فإنه نعم السلف أنا لك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک جبریل ہر سال ایک مرتبہ میرے ساتھ قرآن کا دور کیا کرتے تھے، لیکن اس سال انہوں نے میرے ساتھ دو مرتبہ دور کیا ہے، اور میرا یہی خیال ہے کہ میرا وقتِ اجل (وصال) قریب آ گیا ہے، اور بیشک میرے اہل بیت میں سے تم سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی، لہٰذا تم اللہ سے ڈرتی رہنا اور صبر کرنا، کیونکہ میں تمہارے لیے کتنا ہی بہترین پیش رو ہوں۔“