حدیث نمبر: 2013
«إن أول الآيات خروجا طلوع الشمس من مغربها وخروج الدابة على الناس ضحى فأيتهما ما كانت قبل صاحبتها فالأخرى على أثرها قريبا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک (قیامت کی بڑی) نشانیوں میں سے سب سے پہلے سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور چاشت کے وقت لوگوں پر دابۃ الارض (ایک عجیب الخلقت جانور) کا نکلنا ظاہر ہوگا۔ پس ان دونوں میں سے جو نشانی بھی پہلے ظاہر ہو گئی، تو دوسری اس کے فوراً بعد ظاہر ہو جائے گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2013
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م د هـ] ابن عمرو. الطحاوية ٧٦٦، ٥٠٤.