حدیث نمبر: 199
«أحصوا هلال شعبان لرمضان ولا تخلطوا برمضان إلا أن يوافق ذلك صياما كان يصومه أحدكم, وصوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فأكملوا العدة ثلاثين يوما فإنها ليست تغمى عليكم العدة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”رمضان کی خاطر شعبان کے چاند کا حساب رکھا کرو اور رمضان سے ایک دو دن پہلے روزے رکھ کر اسے مت ملاؤ، سوائے اس کے کہ وہ دن کسی ایسے روزے کے موافق آ جائے جو تم میں سے کوئی معمول کے مطابق رکھتا ہو، اور چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار (عید) کرو، پس اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس دن کی گنتی پوری کر لو، کیونکہ گنتی کا حساب تم پر پوشیدہ نہیں ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 199
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث قط هق عن أبي هريرة. الصحيحة ٥٦٥.