صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1979
«إن الناس يهاجرون إليكم ولا تهاجرون إليهم والذي نفسي بيده لا يحب الأنصار رجل حتى يلقى الله إلا لقي الله وهو يحبه ولا يبغض الأنصار رجل حتى يلقى الله إلا لقي الله وهو يبغضه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک لوگ تمہاری طرف ہجرت کر کے آئیں گے اور تم ان کی طرف ہجرت نہیں کرو گے، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو شخص بھی انصار سے محبت رکھے گا یہاں تک کہ وہ اللہ سے جا ملے، تو وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ اس سے محبت فرماتا ہوگا، اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا یہاں تک کہ اللہ سے جا ملے، تو وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ اس سے ناراض ہوگا۔“