حدیث نمبر: 1935
«إن المؤمنين يشدد عليهم لأنه لا تصيب المؤمن نكبة من شوكة فما فوقها ولا وجع إلا رفع الله له بها درجة وحط عنه خطيئة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک مومنوں پر سختیاں (آزمائشیں) اس لیے ڈالی جاتی ہیں کیونکہ مومن کو کانٹا چبھنے یا اس سے بڑھ کر کوئی بھی مصیبت اور کوئی تکلیف نہیں پہنچتی، مگر اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے اور اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1935
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ابن سعد ك هب] عن عائشة.