حدیث نمبر: 1929
«إن المؤذن يغفر له مدى صوته ويصدقه كل رطب ويابس سمع صوته والشاهد عليه خمس وعشرون درجة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک مؤذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے وہاں تک اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں، اور ہر خشک و تر چیز جو اس کی آواز سنتی ہے وہ اس کی تصدیق کرتی ہے، اور اس پر گواہی دینے والے (یعنی اس کے ساتھ نماز میں حاضر ہونے والے) کے لیے پچیس درجات کا ثواب ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1929
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم] عن أبي هريرة. تخريج الترغيب ٢/١٠٧: حب.