حدیث نمبر: 1924
«إن الله يوصيكم بأمهاتكم ثلاثا إن الله تعالى يوصيكم بآبائكم مرتين إن الله تعالى يوصيكم بالأقرب فالأقرب»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری ماؤں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید فرماتا ہے (یہ تین مرتبہ فرمایا)، بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے باپوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید فرماتا ہے (یہ دو مرتبہ فرمایا)، بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے قریبی رشتہ داروں اور پھر جو ان کے بعد قریبی ہوں ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید فرماتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1924
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خد هـ طب ك] عن المقدام. الصحيحة ١٦٦٦.