صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1917
«إن الله يمهل حتى إذا ذهب من الليل نصفه أو ثلثاه قال: لا يسألن عبادي غيري من يسألني استجب له من يسألني أعطه من يستغفرني أغفر له حتى يطلع الفجر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ مہلت دیتا ہے یہاں تک کہ جب آدھی رات یا دو تہائی رات گزر جاتی ہے تو فرماتا ہے: میرے بندے مجھ سے ہی مانگیں کسی اور سے نہیں، جو مجھ سے دعا کرے گا میں اس کی دعا قبول کروں گا، جو مجھ سے مانگے گا میں اسے عطا کروں گا، جو مجھ سے بخشش طلب کرے گا میں اسے بخش دوں گا، اور یہ سلسلہ فجر طلوع ہونے تک جاری رہتا ہے۔“