صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1915
«إن الله تعالى يقول يوم القيامة: أين المتحابون لجلالي اليوم أظلهم في ظلي يوم لا ظل إلا ظلي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: میری عظمت و جلال کی خاطر آپس میں محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا، جس دن میرے سائے کے سوا کوئی اور سایہ نہیں ہوگا۔“