صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1905
«إن الله تعالى يقول: أنا عند ظن عبدي بي إن خيرا فخير وإن شرا فشر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے اس گمان کے قریب ہوتا ہوں جو وہ میرے بارے میں رکھتا ہے، پس اگر وہ اچھا گمان رکھتا ہے تو اس کے لیے بھلائی ہے اور اگر برا گمان رکھتا ہے تو اس کے لیے برائی ہے۔“